بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سالانہ امرناتھ یاترا2023کی تیاریوں اور انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

یاتراکے احسن انعقاد اور یاتریوںکیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل

by Srinagar Mail
09/06/2023
A A
سالانہ امرناتھ یاترا2023کی تیاریوں اور انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مرکزی وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۹،جون :مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں طلب کردہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاترا 2023کی لازمی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوںنے یاتریوںکی مکمل حفاظت کویقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ کسی بھی واقعے سے یاتریوں کومحفوظ رکھنے کیلئے اُن کے امرناتھ گھپا کے نزدیک قیام وطعام اور دونوں راستوں سے سفرکو آسان بنانے کیلئے بھی سبھی ضروری اقدامات روبہ عمل لائے جائیں ۔مرکزی وزیر داخلہ نے ملی ٹنٹ گروپوں کے منصوبوں وعزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوںکے مابین مکمل تال میل اورقریبی رابطے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ 62روزہ امرناتھ یاترا کی بغیر کسی پریشانی کویقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی ۔جے کے این ایس کے مطابق یکم جولائی2023سے شروع ہونے والی 62روزہ سالانہ امرناتھ یاتریوںکی تیاریوں اور یاتریوںکی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے جمعہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکااورمرکز وجموں وکشمیرکے دیگراعلیٰ سیول وسیکورٹی حکام نے شرکت کی۔خیال رہے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میںسطح سمندرسے3880 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ گھپامیں یاتریوں کی 62روزہ سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو کر 31 اگست تک جاری رہے گی۔ابتدائی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں آئندہ امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کےلئے کی جا رہی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں یاتریوں کے قافلوںکی جموں سے روانگی ،سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سفر اور بال تل گاندربل اور پہلگام پہنچنے تک اُنھیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات اورروبہ عمل لائے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکورٹی حکام نے مرکزی وزیر داخلہ کو بتایاکہ یاترا کے احسن انعقاد کویقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ،جسکی ایک کڑی کے بطور سری نگرجموں قومی شاہراہ پر یاتریوں کے قافلے کے بغیر کسی دوسری گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوںنے بتایاکہ جموں سے روانہ ہونے والے یاتریوں سے بھری گاڑیوں کیساتھ سی آرپی ایف اہلکاروں کی گاڑیاں بھی روزانہ کی بنیاد پرروانہ ہونگے ،اورساتھ ہی سری نگرجموں قومی شاہراہ کیساتھ ساتھ بال تل اور پہلگام تک جانے والی سڑکوں پر بھی سیکورٹی دستوںکی ہمہ وقت تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ،اورساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے خصوصی اسکارڈ بھی تیاری کی حالت میں رکھے جائیں گے ۔انہوںنے میٹنگ میں یہ بھی بتایاکہ یاتراکے ایام کے دوران موسمی صورتحال پرکڑی نظررکھنے کیساتھ ساتھ امرناتھ گھپا کی حدودمیں یاتریوںکیلئے نصب کئے جانے والے خیموں کی حفاظت کوبھی یقینی بنایا جائے گا،اوراس مقصد کیلئے نیم فوجی دستوں کیساتھ ساتھ NDRFاورSDRFکی ٹیمیں بھی ہمہ وقت چوکنا رہیں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال کے سیلاب جیسے کسی بھی واقعے سے بچنے کےلئے جس میں مزار کے قریب 16 افراد ہلاک ہوئے تھے، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے کسی بھی ممکنہ غیر متوقع قدرتی آفت کو مدنظر رکھتے ہوئے یاتریوں کے کیمپ قائم کرنے کےلئے مثالی مقامات کی نشاندہی شروع کردی ہے۔ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کو برفانی واقعات اور جھیلوں کی تشکیل کی جانچ کرنے کے لیے مقدس غار کے اوپری حصے میں فضائی پروازیں کرنے کے لیے تعینات کیے جانے کی توقع ہے جو نیچے کی طرف سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شعبہ اردو کشمیر یونی ورسٹی کے زیر اہتمام”توسیعی خطبات کی سیریز ‘

Next Post

یاتریوں کے قافلے کے وقت قومی شاہراہ پرکوئی اورگاڑی نہیں چلے گی

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post
سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

یاتریوں کے قافلے کے وقت قومی شاہراہ پرکوئی اورگاڑی نہیں چلے گی

حج2023:جموں وکشمیر کے12ہزار عازمین کی روانگی اورواپسی کاشیڈول

عازمین کی سری نگر ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانگی کاسلسلہ جاری

ڈی ڈی سی ممبر آری پل کی جانب سے پی ایم اے وائی کے حوالے سے جانکاری پروگرام منعقد

ڈی ڈی سی ممبر آری پل کی جانب سے پی ایم اے وائی کے حوالے سے جانکاری پروگرام منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail