منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

 امرناتھ یاترا2023:لیفٹنٹ گورنر نے لیا سونہ مرگ میںمنعقدہ میٹنگ میں تیاریوںکا جائزہ

پریشانی سے پاک یاترا کیلئے تمام ممکنہ اقدامات لازمی

by Srinagar Mail
14/06/2023
A A
 امرناتھ یاترا2023:لیفٹنٹ گورنر نے لیا سونہ مرگ میںمنعقدہ میٹنگ میں تیاریوںکا جائزہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
سری نگر:۴۱،جون :جے کے این ایس : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کوضلع گاندربل کے بال تل علاقے کا دورہ کیا اور بال تل کے راستے سے شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سائٹ پر معائنہ کرنے سے پہلے، سونہ مرگ میں ایک جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو افسرامرناتھ شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، کمشنر/ سیکریٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج مندیپ کور، اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار،، ڈویڑنل کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، سول انتظامیہ، پولیس، سی اے پی ایف اور فوج کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے صحت کی دیکھ بھال، بجلی، مواصلات، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی، موسم کی پیشن گوئی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سیکورٹی گرڈ اور یاتریوں کے لیے دیگر تمام بنیادی ضروریات کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ یاترا بیس کیمپ میں ڈاکٹروں، عملہ، آلات، ادویات اور آکسیجن سلنڈر کی مناسب تعداد کو یقینی بنایا جائے۔ بی آر اﺅ کو وسائل کو متحرک کرنے اور یاترا کے آغاز سے پہلے تمام کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چونکہ یاترا اونچائی پر دشوار گزار علاقے میں ہے جہاں آکسیجن کی سطح کم ہے، صحت کی سہولیات، چوبیس گھنٹے دیکھ بھال کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔منوج سنہا نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ یاترا روٹ اور رات کی فضائی خدمات پر مواصلاتی خدمات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خیمہ بستیوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہیاترا کے مجموعی انتظامات کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ محکمے یاتراکو آسان، محفوظ اور پریشانی سے پاک بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔بالتال میں یاترا بیس کیمپ میں، لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی آر ڈی او کے اسپتال میں جاری کام اور یاتریوں کے لیے دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔اُنھیںبتایا گیا کہ ہسپتال کو17 جون تک فعال کر دیا جائے گا۔سیکرٹری ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ، سکریٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راگھو لینگر اور ایس شیامبیر، ڈپٹی کمشنر گاندربل بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا احترام کریں,

Next Post

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
زینہ پورہ شوپیان مسلح تصادم میں 4ملی ٹینٹ ہلاک

ادھم پورکے مزدور دیپک کمارکے قتل کا معمہ حل کرنے کا پولیس دعویٰ

ادھم پورکے مزدور دیپک کمارکے قتل کا معمہ حل کرنے کا پولیس دعویٰ

کہلیل ترال میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی،پوری بستی میںخوف و ہراس

کوکرناگ میں جنگلی ریچھ کے حملے میں شہری جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail