منظور گنائی کاسید منظور اورشیخ شبیر کو مبارک باد
ترال //ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے ترال کی صحافتی برادری کے 2 ساتھیوں، سید منظور اور شیخ شبیر ڈاڈسرہ کو ان کے بچوں کی دسویں جماعت میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پردلی مبارک باد پیش کر کے دعا کی ہے کہ دونوں بچوں کے ذوق علم اور شوق تعلیم میں اور اضافہ کریں۔ واضح رہے کہ نیوز 18 اردو سے وابستہ صحافی، سید منظور کی بیٹی ارشانہ منظور 492 نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ سی این ایس سے وابستہ صحافی، شیخ شبیر کا بیٹا 454 نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔