منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

معروف کتاب ”آئینہ ترال“ ترال کے انگریزی ترجمے کی رسم رونمائی انجام دی گئی

جسٹس(ر)بشیر احمد کرمانی تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک

by Srinagar Mail
21/06/2023
A A
معروف کتاب ”آئینہ ترال“ ترال کے انگریزی ترجمے کی رسم رونمائی انجام دی گئی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
ترال//معروف معالج مصنف و سماجی کار کن ڈاکٹر نثار احمد بٹ کی تحریر کردہ کتاب”آئینہ ترال“ کا انگریزی ترجمہ بدھ کے روز اخلاس ویلفئیر ٹرسٹ ترال کے دفتر واقع ترال پائین میں ایک پروقار تقریب کے دوران انجام دی گئی ہے ۔جس میں وادی کشمیر کے معروف شخصیات قلم کار اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ زبدگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ہے ۔ ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جسٹس (ر) بشیر احمد کرمانی تھے اور سابق چیف انفارمیشن کمشنر غلام رسول صوفی نے اس کی صدارت کی۔تقریب میںمعروف مصنف و کالم نگار زیڈ جی محمد اورسابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کلو مہمانان ذی وقار کے طور پر شریک رہے۔اِس موقع پر دور و نزدیک سے آئے ہوئے مدعو سامعین کی اچھی خاصی تعداد بلا لحاظ مذہب نے مجلس میں شرکت کی، جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ متعدد سرکردہ شخصیات شامل تھیں ۔ ان میں خالد بشیراحمد ،جیلانی قادری،معرفت قادری،فاروق ترالی، نرنجن سنگھ، مولوی قطب الدین ،پروفیسر بشیر احمد شاہ اور دیگر متعدد شخصیات شامل ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت نبی ﷺسے کیا گیا ،جس کے بعد کتاب کے مصنف ڈاکٹر نثار احمد ترالی نے اُن مسائل و مشکلات اور مراحل و منازل کا ذکر کیا ،جن کا موصوف کو کتاب کی تصنیف سے قبل تحقیق و تفحص کے دوران سامنا کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ "آئینہ ترال "ایک ایسی کتاب ہے ،جس کو علاقہ ترال کی تاریخ ،جغرافیہ ،تہذیب، تمدن ،ثقافت ،آبادی ،تعلیم ، زراعت، معیشت ، سیاحتی مقامات ، آثارِ قدیمہ ،مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں ،مختلف شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات کی رنگارنگ خدمات، غرض علاقہ ترال کی ہر قابلِ ذکر شے سے متعلق ایک انسا ئیکلو پیڈیا کی حیثیت حاصل ہے۔ اِس کے علاوہ کتاب میں علاقہ ترال سے متعلق قدیم کتب تاریخ میں درج اہم تاریخی معلومات کا خلاصہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ بڑے میگزین سائز کے 724صفحات پر مشتمل اِس اہم کتاب میں 180صفحات 1074رنگین تصاویر سے مز یّن ہیں، جن میں 381مساجد، 100زیارت گاہیں،12منادر،28گوردواروں ،100چشموں ،7جھیلوں ،15غاروں ،متعدد مذہبی و سیاحتی مقامات اور 100اہم شخصیات کی تصاویر شامل ہیں۔ اس کتاب میں ترال کے ایک سو زائد دیہات کی تفاصیل درج ہیں ۔75مایہ ناز شخصیات جن میں حضرت خواجہ نور محمد لغمانی ؒ، حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ؒاور حضرات سید اکبر دین ، سید جمال دین ، سید کمال دین اور زی دید۔ڈاڈہ سرہ قابل ذکر ہے مزکورہ تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس بشیر احمد کرمانی نے ایوان صدارت میں موجود دیگر شخصیات سمیت کتاب کی رسم رونمائی انجام دی۔ اس موقع پر جسٹس کرمانی نے کہا کہ یہ کتاب علاقہ ترال کو ایک موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کے انگریزی ترجمے کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اردو پڑھنے والوں کی تعداد کم ہے انہوں لوگوں کو اردو زبان سے واسطہ رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کتاب کے مصنف ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کے محققانہ کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا کام کسی انجمن، ادارے یا بڑے محکمے کے بس میں بھی نہیں ہے،جو ایک فرد واحد نے انجام دیا ہے۔ انہوں نے سماجی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے حاضرین مجلس پر زور دیا کہ وہ سماج میں پھیل رہی بے چینی اور جرائم کا قلع قمع کرنے کےلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ انہوں نے مجلس میں سکھ برادری کی موجودگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ترال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی صحت مند روایت کو قائم و جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔دیگر مقررین، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، میں صوفی غلام رسول، زیڈ جی محمد، ڈاکٹر محمد فاروق کلو،فاروق ترالی، مفتی قاضی فاروق،اچھپال سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔مقررین نے ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے تحقیقی کارنامے عام طور پردیکھنے کو نہیں ملتے اور یہ کام عزم مصمم رکھنے والے افراد ہی انجام دے سکتے ہیں۔تقریب کی نظامت ڈاکٹر جوہر قدوسی نے انجام دی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

منظور گنائی کاسید منظور اورشیخ شبیر کو مبارک باد

Next Post

لیفٹنٹ گورنر کی زیرصدارت سری نگرمیں ’بین الااقوامی یوگاڈے‘تقریبات کابڑے پیمانے اہتمام ،سینکڑوں اورحکام کی شرکت

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

مرکزی وزیر داخلہ نے کیا پہلگام کی مضافاتی وادی بایسران کا دورہ ،صورتحال کاجائزہ لیا

’آپریشن سندھور‘ پہلگام میں معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل پر بھارت کا ردعمل: امت شاہ

Next Post
لیفٹنٹ گورنر کی زیرصدارت سری نگرمیں ’بین الااقوامی یوگاڈے‘تقریبات کابڑے پیمانے اہتمام ،سینکڑوں اورحکام کی شرکت

لیفٹنٹ گورنر کی زیرصدارت سری نگرمیں ’بین الااقوامی یوگاڈے‘تقریبات کابڑے پیمانے اہتمام ،سینکڑوں اورحکام کی شرکت

دو ڈاکٹرنوکری سے بر طرف،آسیہ اور نیلوفرکے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہیرا پھیری کا الزام

دو ڈاکٹرنوکری سے بر طرف،آسیہ اور نیلوفرکے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہیرا پھیری کا الزام

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی میٹنگ ،جموں وکشمیرکی تعمیر وترقی پر غوروخوض

امیت شاہ کل جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، جو اس سال ان کا دوسرا دورہ ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail