سید اعجاز
ترال//ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے نارستان آری پل میں ایک گرام سبھا منعقد کی ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ پہلی بار 16سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدہ داروں نے اس سبھا میں شرکت کی ہے ۔ اس دوران یہاں موجود لوگوں نے مختلف نوعیت کے مسائل کو اجاگر کیا ہے جبکہ یہاں موجود افسران اور ڈی ڈی سی ممبران نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور انہیں حل کرنے کی یقین دلایا ہے۔جبکہ کچھ مسائل کو موقعے پر ہی حل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی اور اعلیٰ سرکاری عہدہ ادروں کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ کام کاج اور شدید گرمی کے باجود لوگ گھروں سے باہر آئے اور اس میٹنگ میں شرکت کی ہے ۔اس دوران یہاں موجود لوگوں نے انہیں فارسٹ رائٹ ایکٹ کے دائرے میں لانے کی اپیل کی ہے جس دوران یہاں موجود لوگوں نے اس کی مکمل حمایت کی ہے انہوں نے کہا گزشتہ سال ان کے متعدد درخواست منظور نہیں ہوئے تھے اور انہیں امید ہے کہ اس سال ان کے مسائل حل ہوں گے۔ مزکورہ پنچائیت حلقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر کی جانب سے ہوئے کام کاج پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پہلی بار اس طرح کام کاج ہوا ہے جس پر انہوں نے سرکار اور ڈی ڈی سی کے ساتھ ساتھ تمام محکموںکا شکریہ ادا کیا ہے۔