منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

غیر معمولی سیکورٹی بندوبست کے بیچ 62روزہ طویل سالانہ امرناتھ یاترا 2023کاباضابط آغاز

سے زیادہ یاتریوں کے2قافلے امرناتھ گھپا کی جانب روانہ اعلیٰ حکام نے کیا یاتریوں کو جھنڈی دکھاکرروانہ ، ہفتہ کو4416یاتریوں کا دوسراقافلہ جموں سے کشمیروارد

by Srinagar Mail
01/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:یکم جولائی:جے کے این ایس : غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ 5700سے زیادہ یاتریوں کے2قافلوں کی بال تل اورنون ون سے روانگی کیساتھ ہی سالانہ امرناتھ یاترا2023کاباضابط آغاز ہوگیاجبکہ بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے ہفتہ کو4416یاتریوں کا قافلہ کشمیرکی جانب روانہ ہوگیا۔حکام نے بتایاکہ ابھی تک تقریباً10ہزاریاتری بال تل اور نون ون بیس کیمپوں تک پہنچ گئے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ڈپٹی کمشنر گاندربل نے ہفتہ کی صبح ضلع گاندربل کے بال تل علاقے میں قائم بیس کیمپ سے 3600یاتریوںکو جھنڈی دکھاکر امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیاجبکہ پہلگام کے مضافاتی میں واقع نون ون بیس کیمپ سے 2011یاتریوں کاایک اور قافلہ بھی امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوگیا،اوران یاتریوں کو اعلیٰ حکام نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔بال تل گاندربل سے یاتریوں کے پہلے قافلے کی روانگی کے وقت وہاں ڈپٹی کمشنر گاندربل کے علاوہ اعلیٰ سیول وپولیس حکام اور شرائن بورڈ کے ذمہ دار بھی موجودتھے ۔ڈپٹی کمشنرگاندربل نے کہاکہ بال تل بیس کیمپ میں تقریباً7000سے8000یاتری موجود ہیں ،جن میں سے3600کے پہلے قافلے کوآج سطح سمندر سے تقریباً3880میٹر بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل نے کہاکہ یاتریوں کی رجسٹریشن کاعمل جار ی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے رضاکار یاتریوں کو مدداورسہولیات پہنچانے کیلئے راستے میں جگہ جگہ موجود ہیں ۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ راستے میں یاتریوں کیلئے جگہ جگہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ،جہاں اُنھیں کھانے پینے کی سہولیات کیساتھ ساتھ ضروری طبی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی ۔اس دوران پہلگام کے مضافاتی میں قائم نون ون بیس کیمپ سے 2011یاتریوں کا پہلا قافلہ ہفتہ کی صبح امرناتھ گھپا کی جانب روانہ ہوگیا۔اس قافلے کویہاں سے اعلیٰ حکام نے جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ادھر4416 سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا گروپ ہفتہ کو یہاں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے م3880یٹر اونچے امرناتھ گھپاکی درشن کیلئے ایک محفوظ قافلے کے ساتھ روانہ ہوا۔بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے یہ یاتری 188گاڑیوں کے قافلے میں صبح بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی جموں کے بیس کیمپ سے امرناتھ غار کے لیے روانہ ہونے والے یاتریوں کی تعداد بڑھ کر 7904 ہو گئی ہے۔62 دن طویل یاترا ہفتہ کو کشمیر سے جڑواں پٹریوں پر شروع ہوئی – ضلع اننت ناگ میں روایتی48 کلومیٹر ننون،پہلگام راستہ ا وربال تل گاندربل سے 14کلومیٹر طویل راستے سے یاتری امرناتھ گھپا پہنچیں گے ۔خیال رہے سالانہ امرناتھ یاترایکم جولائی 2023کو شروع ہونے کے بعد31،اگست کو اختتام پذیر ہوگئی اور حکام کو امسال62روزہ یاترا میں 5لاکھ سے زیادہ یاتریوں کے شریک ہونے کی اُمید ہے۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا2023کوپُرامن اوراحسن طور پر منعقد کرنے کیلئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں ،اوراس مقصد کیلئے پہلے ہی مرکزی پولیس فورسزکی اضافی کمپنیوں کو کشمیر اور جموںمیں حساس علاقوں ،مقامات،شاہراہوں اورسڑکوں پر تعینات کیاگیاہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اشتیاق بیگ کی جانب سے معروف ٹریڈ یونین لیڈرسمپت پرکاش کے انتقال پر اظہار تعزیت

Next Post

ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

Related Posts

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کشمیر میں موسم نے لی کروٹ کئی بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برف باری

ًامن کی وکالت کرنے پرمجھے ملک دشمن، علیحدگی پسند قرار دیا گیا: میر واعظ

ًامن کی وکالت کرنے پرمجھے ملک دشمن، علیحدگی پسند قرار دیا گیا: میر واعظ

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

خواتین کوٹہ بل ہمارے پارلیمانی سفر کاسہری لمحہ :وزیر اعظم نریندر مودی

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کاجموں یونیورسٹی میں منعقدہY20 مشاورتی اجلاس سے خطاب

لوگ بنا پڑھ لکھ کے جموںو کشمیر میں بے روز گاری بڑنے کے بیان دیتے ہیں:ایل جی منوج سنہا

Next Post
ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

ملک امان اللہ صاحب ؒ کا سالانہ عرس:ترقی اپنی جگہ لیکن ماضی بھی ناقابل فراموش

خواتین کے عالمی دِن پر  لیفٹنٹ گورنر کا پیغام

سرینگرمیں G-20 سربراہی اجلاس کے بعد، جموں و کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے: ایل جی منوج سنہا

یوٹی کے 2711 بے زمین لوگوں کو 5 ملیر اراضی فراہم کرنے کا اعلان

یوٹی کے 2711 بے زمین لوگوں کو 5 ملیر اراضی فراہم کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail