سری نگر،//: معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور کشمیری پنڈت سمپت پرکاش کا ہفتہ کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ اس دوران جی آر بیگ میوریل ٹرسٹ کے چیر مین اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے سمپت پرکاش کے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرگیہ نے اپنے دور میں انتہائی مشکل دور میں ملازمین اور کسانوں کی ترجمانی کی ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ سمپت پرکاش کو ان کی بے باقی سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ان کی موت کی خبر بریک ہونے کے فوراً بعد، سیاست دانوں، تجارتی اداروں اور دیگر سمیت مختلف حلقوں سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سمپت پرکاش اپنے متنازعہ بیانات کے لیے بھی مشہور تھے اور "خفتان فقیر اور 90کی دہائی کی دیگر مشہور شخصیات” کے بارے میں اپنی منفرد انداز کے تقریر کے لیے بھی مشہور تھے دریں اثنا، سمپت پرکاش کے بیٹے لینی کنڈو نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔