سری نگر:۴،جولائی:جے کے این ایس : سازگار موسمی صورتحال اور پختہ سیکورٹی بندوبست کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا2023جاری ہے ،اورمحض 4دنوںمیں امرناتھ گھپا میں حاضری دینے والے یاتریوں کی تعداد50ہزارتک پہنچنے کاامکان ہے ۔اس دوران منگل کی صبح بھگوتی نگر جموںیاترانوس بیس کیمپ سے مزید6597یاتریوں کے 2قافلے 253گاڑیوںمیں نون ون اور بال تل کی جانب روانہ ہوئے اور سہ کے وقت اُنکے مطلوبہ منزلوں تک پہنچ جانے کی اطلاع ہے ۔ادھر منگل کی صبح 6000کے لگ بھگ یاتریوںنے نون ون اور بال تل بیس کیمپوں سے سطح سمندر سے3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپا کی جانب پیدل اور گھوڑوں پر سوا ر ہوکر اپنا سفر شروع کیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق حکام نے منگل کی صبح بتایاکہ آج صبح مزید 7000کے لگ بھگ یاتریوںنے امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے جبکہ شام تک مزید ہزاروں یاتری مقدس غارمیں سجدہ ریز ہونگے اوریوں محض 4دنوںمیں امرناتھ گھپا میں حاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد50ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ یاتراکے دونوں راستوں پر موسمی صورتحال کافی سازگار اور بہتر ہے ،اوراس وجہ سے یاتریوں کو امرناتھ گھپاتک سفر کے دوران کسی مشکل کاسامنا نہیں کرناپڑتاہے ۔حکام نے بتایاکہ بال تل اورنون ون سے پیدل آنے والے یاتریوں کے علاوہ سینکڑوں یاتری روزانہ خصوصی ہیلی کاپٹر سروس کے تحت امرناتھ گھپاپہنچ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مقدس غار کے اندر اورگردونواح میں میلے کاجیسا سماں ہے ،اور یہاں نصب خیموںمیں ہزاروںکی تعدادمیں یاتری موجود رہتے ہیں ،جن کیلئے کھانے پینے کے علاوہ صحت وصفائی اور ساتھ ہی حفاظت کے فول پرﺅف انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس دوران منگل کی صبح بھگوتی نگر جموںیاترانوس بیس کیمپ سے مزید6597یاتریوں کے 2قافلے 253گاڑیوںمیں نون ون اور بال تل کی جانب روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح کل 6597 یاتری جن میں1429 خواتین، 160سادھو اور 33 بچے شامل ہیں، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان253 گاڑیوں کے قافلے میں بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے وادی کے لئے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ4475یاتری ،صبح 4بجکر10منٹ پر 160گاڑیوںمیں نون ون پہلگام کی طرف روانہ ہوئے جبکہ اسے پہلے صبح 3بجکر40منٹ پر2122یاتریوں کا ایک قافلہ93گاڑیوں میں بال تل کی جانب روانہ ہوا۔معلوم ہواکہ منگل کی صبح جموں سے روانہ ہونے والی 6597یاتریوںکے2قافلے منگل کی سہ پہر بال تل اورنون ون پہلگام پہنچ گئے ، جہاں وہ رات بیس کیمپوں میں گزاریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ امسال امرناتھ یاترایکم جولائی کوشروع ہوئی اور62روزہ یاترا31اگست کو اختتام پذیر ہونے والی ہے