منگل, دسمبر ۳۰, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

گڈول کوکر ناگ میں فورسز اور ملی ٹینٹ درمیان کے درمیان مسلح تصادم آرائی

فوجی کرنل، میجراور ڈی ایس پی ہلاک پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا،آپریشن جاری

by Srinagar Mail
13/09/2023
A A
گڈول کوکر ناگ میں فورسز اور ملی ٹینٹ درمیان کے درمیان مسلح تصادم آرائی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر13 ستمبر  جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے گڈوں علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیا ہے اس دوران جب تلاشی پارٹی مشتبہ جگہ پر پہنچی ہے تو یہاں چھپے ملی ٹینٹ نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں فوج کا ایک کرنل ،میجر اور جموںو کشمیر پولیس کا ڈی ایس پی اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نذدیک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن بعد میںانہیں مزید علاج معالجے کے لئے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم تینوں بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج اور پولیس نے کوکر ناگ کے گڈول علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے بدھ کی صبح یک اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد19 راشٹر رائفلز ،جموں و کشمیر نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اس علاقے کو چاروں طرف مکمل طور سیل کیا ہے اور یہاں تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس دوران جب دن کے ایک بجے کے قریب فورسز کی ایک پارٹی جو تلاشی لے رہی تھی جس میں فوج کا ایک کرنل، میجر اورجموںو کشمیر پولیس کا ایک ڈی ایس پی شامل تھاذرائع نے بتایا جب پارٹی مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو یہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی کرنل من پریت سنگھ ،میجر آنش اور جموںو کشمیر پولیس کاایک ڈی ایس پی ہمایوں حسن بٹ ولد غلام حسن بٹ سابق ڈی آئی جی ساکن ترال حال سرینگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔خیال رہے غلام حسن بٹ نے جموں و کشمیر پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اور چند سال پہلے نوکری سے سبکدوش ہوئے۔ادھر کوکر ناگ انکونٹر میںمارے گئے فوج اور پولیس افسرکو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف اٹھاکر سمیت مختلف سیاسی لیڈران نے اپنے بیانوں میں اس جھڑپ میں مارے گئے فوجی اور پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے اور یہاں چھپے ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔اس دوران پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے جن میں چنار کارپس کے کمانڈر اور جموںو کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی نے گڈول کا دورہ کیا ہے اور یہاں حالات کا جائزہ لیا ہے جبکہ دونوں افسران اس انکوٹر کی نگرانی کر رہے تھے ۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا ۔خیال رہے علاقے میں حال ہی میں ایک تصادم میں ایک کشمیری فوجی اہلکار بھی مارا گیا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ہم نے ہمیشہ مذہبی رہنماو¿ں کی رہائی کی وکالت کی لیکن ہم کریڈٹ لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔الطاف بخاری

Next Post

غیر ملکی ملی ٹنٹوں نے کشمیر آنے کے لئے راستہ بدل دیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

غیر ملکی ملی ٹنٹوں نے کشمیر آنے کے لئے راستہ بدل دیا

بی جے پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جموں کشمیر میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونگے

مفتی، عبداللہ سیب کاشتکاروں کو گمراہ کررہے ہیں: ترن چگ

ایل جی جموںو کشمیر منوج سنہا کا راشن فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان جموں و کشمیر میں 57لاکھ سے زیادہ ترجیحی گھرانوں کے لیے رعایتی نرخوں پر 10کلو اضافی راشن فراہم کرنے کا اعلان

تشدد کے منافع خوروں نے جموں و کشمیر کے بچوں کی برین واشنگ کی، ان کے ہاتھ میں پتھر، بندوقیں دی : ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail