سری نگر30 اکتوبر،کے این ایس : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری شاہ آباد پرائمر لیگ کا آخری مقابلہ اتوار کو کھیلا گیا ہے جس کو ہلڑ شاہ آباد نے اپنے نام کیا ہے جبکہ ڈوڈو ریجنئرس کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔نمائندے میر ارشد کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شاہ آباد ڈورو علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری شاہ آباد پرائمر لیگ کو کھیلا گیا ہے ۔اس تورنا منٹ میں کل24ٹیموں نے شرکت کی ہے جس دوران ڈوڈورینجئرس اور ہلڑ کے ٹیم کے درمیان آخری مقابلہ اتوار کے روز کھیلا گیا ہے جس میں ڈوڈو رینجئرس 178بنا ئے جبکہ ہلڑ نے نے ہدف کا تعاقب کر کے اس مقابلے کو5وکٹ سے جیت درج کی ہے ۔آکاش ایوب کو مین آف دی میچ،گیم چینجر اور سپر سیکس ایوارڑ سے سرفراز۔ ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ اتوار کے روز کھیلا گیا ہے جس میںلوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کھیل کے میدان میں موجود تھی جبکہ اس ٹورنا منٹ میں سیکٹری سپورٹس کونسل نظہت گل،معروف کھلاڑی پریز روسول ،میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کے چیر مین محمد اقبال اہنگر ،شاہ آباد ڈیولوپمنٹ فورم کے چیر مین ظہور احمد ملک او رایس ایچ او ڈورو پرویز احمد خاص طور شامل تھے۔