جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

آئی جی پی کشمیر کا دورہ شوپیاں اور پلوامہ،سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کی

ملک دشمن عناصر پر کڑی نگرانی اور منشیات کے خلاف کاروائی تیزکرنے پر زور

by Srinagar Mail
24/11/2023
A A
آئی جی پی کشمیر کا دورہ شوپیاں اور پلوامہ،سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر24 نومبر ,انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون شری وی کے بردی-آئی پی ایس نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری رئیس محمدبٹ کے ساتھ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کا رورہ کر کے جامع سیکورٹی جائزہ میٹنگوں کی صدارت۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شوپیاں میں ہونے والی میٹنگ میں ایس پی شوپیاں تنوشری،اے ایس پی شوپیاں شری نریش سنگھ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔۔ اسی طرح پلوامہ میں میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف، ایڈیشنل ایس پی پلوامہ اور ضلع کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ان میٹنگوں کے دوران، شریک افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں زمینی سطح پر ملک دشمن عناصر کی طرف سے درپیش کسی بھی چیلنج اور خطرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔آئی جی پی کشمیر نے بات چیت کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ انٹیلی جنس کوششوں اور تیز کارروائیوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کریں۔ دہشت گردوں کے ساتھیوں پرچوکس نگرانی اور فیصلہ کن قانونی اقدامات پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام اہم اداروں اور مقامات کی حفاظتی نگرانی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کمزور افراد کا خیال رکھنا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھیوں،سماج دشمن عناصر پر کڑی نگرانی رکھنے اور ان کے خلاف قانون کے تحت تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔منشیات کے خلاف ایک مرکوز اقدام پر بھی زور دیا گیا۔ معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، آئی جی پی کشمیر نے منشیات کے مقدمات کی ذاتی نگرانی، سزا کی شرح کو بہتر بنانے اور پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات، خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے افسران کو پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے اور عام لوگوں کے ساتھ باقاعدگی سے انٹرایکٹو میٹنگز کرنے کی بھی ہدایت کی کیونکہ اس طرح کی ملاقاتوں سے نہ صرف منشیات کی لعنت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ پولیس اور پبلک انٹرفیس کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ایک ایسا طریقہ کار تیار کریں جس میں لوگوں اور پولیس کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں۔آئی جی پی کشمیر نے مزید زور دیا کہ تشدد بھڑکانے کے لیے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر فورسز کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ کی 14 ویں برسی

Next Post

ترال میںپی ایم جی ایس وائی کے تحت 24 بڑے سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی :بی جے پی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
وقت آگیا ہے کہ جموں وکشمیر کے سیاسی لیڈران کو بولنا ہوگا کہ کس کوکس کا آشرواد حاصل کیا :بی جی پی

ترال میںپی ایم جی ایس وائی کے تحت 24 بڑے سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی :بی جے پی

وادی میں بجلی بحران پر قابو پانے کےلئے فوری انتظامات کئے جائیں :میر الطاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail