ہفتہ, دسمبر ۲۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے ماہانہ” عوام کی آواز “پروگرام کے دوران سکیموں کی صد فیصد عمل آوری اور تمام مطلوبہ وصول کنندگان کو سرکاری سکیموں کے فوائد میں توسیع کیلئے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں لوگوں کی شرکت پر زور دیا

by Srinagar Mail
17/12/2023
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ماہانہ” عوام کی آواز “پروگرام کے دوران سکیموں کی صد فیصد عمل آوری اور تمام مطلوبہ وصول کنندگان کو سرکاری سکیموں کے فوائد میں توسیع کیلئے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں لوگوں کی شرکت پر زور دیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں /17 دسمبر2023ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے ماہانہ پروگرام ’عوام کی آواز‘میںپی آر آئی ممبران، نوجوانوں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں، کاروباری اَفراد، رضاکارانہ آرگنائزیشنوں اور سماج کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں فعال شرکت کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”مرکزی حکومت کی اَب تک کی سب سے بڑی رَسائی کی پہل ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ جموں و کشمیر کی ہر پنچایت اور شہری مقامی باڈی کا احاطہ کرے گی۔سکیموں کی صد فیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے لوگوں کی شرکت ضروری ہے اور اِس بات کو یقینی بنانا کہ اُن کے فوائد تمام مطلوبہ وصول کنندگان تک پہنچیں“۔ اُنہوں نے کہا،” جب ہم 2023 ءکے آخری ایام سے گزرے رہے ہیںاور جب ہم گزرے ہوئے مہینوں پر نظر ڈالتے ہیں ہمیں متاثر کن ترقی، دیہی اور شہری علاقوں میں زندگی کا بہتر معیار اور چاروں طرف نمایاں ترقی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ میں جموں و کشمیر کو اَپنے مقصد کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی کامیابی کی داستانوں کا اشتراک کرتے ہوئے اودھمپور کے ایک بزرگ شہری منشی رام جی کا خصوصی تذکرہ کیا جنہوں نے پرانی لیپ ٹاپ بیٹری اور اِی ۔ویسٹ کا اِستعمال کرتے ہوئے اِی۔ سائیکل بنایا ہے۔ منشی رام جی نے وزیر اعظم کے ووکل فار لوکل اینڈ گرین اِنڈیا انیشی ایٹو سے حوصلہ اَفزائی محسوس کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ دوسروں کو سبز متبادل کے تئیں حساس اور ترغیب دیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی صدف کواَپنی معذوریوں کے باوجود ایک کامیاب کاروباری شخصیت بننے کے مقصدکو حاصل کرنے پر ستائش کی۔
صدف کی زندگی ہمت، خود اعتمادی، سخت محنت اور عزم کی داستان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی قابلیت، مہارت اور علم دوسرے شہریوں کے لئے تحریک کا باعث ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بھدرواہ کی میناکشی دیوی جیسی غیرمعمولی اور باہمت خواتین کو خراج تحسین پیش کریں اور انہیں ضروری تعاون فراہم کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ میناکشی دیوی ایک خاتون اِی۔ رکشا ڈرائیوراور ناری شکتی کی علامت ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بے پناہ چیلنجوں کے باوجودوہ اَپنے اہل خانہ کے لئے اُمید اور مشکلات کا سامنا کرنے والے دوسرے لوگوں کو ترغیب دے رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے کوٹ بھلوال کی محترمہ پوجا کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے ”سمائلی چاکلیٹس“ کے نام سے اَپنا گھریلو چاکلیٹ برانڈ قائم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا پوجا کے اَنٹرپرینیورشپ میں قدم رکھنے سے علاقے کی دیگر خواتین کو جرا¿ت مندانہ راستے کا اِنتخاب کرنے اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کی ترغیب مل رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے پردھان منتری مدرا یوجنا سے مستفید ہونے والے ٹنگمرگ کے جاوید احمد کے کاروباری سفرکا بھی اِشتراک کیا جو نوجوانوں کو روزگار کے متلاشی نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بننے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دیور ترال کے کشمیری پنڈتوں نے ڈی ڈی سی آری پل کے ساتھ جموں میں میٹنگ منعقد

Next Post

چیف سیکرٹری کا جموں میں 41ویںنیشنل پنشنرز ڈے کی تقریبات سے خطاب

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
چیف سیکرٹری کا جموں میں 41ویںنیشنل پنشنرز ڈے کی تقریبات سے خطاب

چیف سیکرٹری کا جموں میں 41ویںنیشنل پنشنرز ڈے کی تقریبات سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ سری نگر میں رَسائی جاری رکھے ہوئے ہے

وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ سری نگر میں رَسائی جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail