جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گوجری مجلس ادب کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت گوجری مجلس ادب کے صدر چودھری محمد ابراہیم خاکسار نے کی۔ اجلاس میں گوجری زبان کے عظیم شاعر تاج الدین تاج کے سسر، محمد امین صاحب (ٹنگمرگ) کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا، جو کہ صوم و صلوات کا پابند تھا۔ اجلاس میں مرحوم کے لئے دُعا مغفرت پڑھی گئی، جبکہ اسکے اَہل و عَیال کے لئے صبر و جمیل کی دُعا کی گئی۔ واضع رہے کہ اس اجلاس میں گوجری مجلس کے متعدد ممبران کے علاوہ کئی شاعروں نے حصہ لیا۔





