کشتواڑ /20 دسمبر2023ئپرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے آج’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی قیادت کی اور وہاں بلاک دراب شالہ میں تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیاجس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔پرنسپل سیکرٹری نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے سی ایس ایس کی نمائش کرنے والے محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا اور یاترا کے دوران اہل اِستفادہ کنندگان کو موقعہ پر خدمات فراہم کیں۔ضلع اور سیکٹورل اَفسروں نے بلاک دراب شالہ اور اس کے آس پاس کی پنچایتوں میں سکیموں کا محکمہ وار پروفائل پیش کیا۔