جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوائن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کرنے کو کہا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سوائن نے جمعرات کو یہاں ماہانہ جرائم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "(منشیات) کی تجارت انتہائی خطرناک ہے، کیونکہ یہ نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے بلکہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے فنڈز پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔”انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کی جائے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی نے انہیں منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ منشیات استعمال کرنے والوں کا ریکارڈ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت دی تاکہ کارروائی مزید جامع انداز میں شروع کی جائے۔سوین نے افسران پر زور دیا کہ وہ بار بار خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی ’ماسٹر لسٹ‘ بنائیں اور منشیات کی نقل و حمل میں ملوث پائے جانے والے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کی فہرست بنانے کی بھی ہدایت کی









