جموں/ 02فروری2024ئچیئرپرسن جموں وکشمیر کھادی وِلیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج جموں کے کھوجی پور میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور خواہشمند کاروباری افراد کے ساتھ بیداری کیمپ اور اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا۔کیمپ میں سیکرٹری سی اِی او کھادی وِلیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر جگدیش چندر، بورڈ کے سینئر اَفسران، پی آر آئیز کے نمائندوں اور بے روزگار نوجوانوں اور سرحدی علاقوں کے خواہشمند کاروباری اَفراد نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممکنہ کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے متعدد سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے ذریعے فراہم کیے جانے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور اَپنے مائیکرو انٹرپرائزز قائم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم روزگار پیدا کرنے کے پروگرام اور جموں و کشمیر دیہی روزگار پیدا کرنے کے پروگرام عام لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ اِس طرح اِقتصادی آزادی کو فروغ دینا اور خطے میں مثبت تبدیلی لاناہے۔







