سرینگر//خراب موسم کی وجہ سے دو دن تک بند رہنے کے بعد حکام نے جمعہ کو سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی۔جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے مطلع کیا کہ ہائی وے پر پھنسی گاڑیوں کو صاف کیا جا رہا ہے، اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں سری نگر NHW جزوی طور پر بحال، شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں، کیونکہ شیربی بی کے قریب سڑک کا ایک حصہ سنگل لین ہے اور کئی جگہوں پر پھسلن بھی ہے،” جموںو کشمیر ٹریفک پولیس نے X پر ایک پوسٹ میں کہا۔







