سری نگر، 01 مارچ (کے این ایس ): وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو اپنے کشمیر کے دورے کے دوران سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر گرمائی دارالحکومت سری نگر میں عوامی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی دونوں طرح کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ذرائع نے کے این ایس کو بتایا، "وزیراعظم مودی 7 مارچ کو وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں، اور بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں عوامی ریلی