جموں/یکممارچ2024ئ چیئرمین سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی جموں کشمیرایس اَجیت سنگھ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ پہاڑی نسلی گروہ میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل روہامہ اور ضلع بارہمولہ کے ڈنگی وچی (رفیع آباد) کی پہاڑی پٹی کے پہاڑی بولنے والے باشندوں کو شامل کرنے کے معاملے کی طرف مبذول کیایس اَجیت سنگھ نے سکھ کمیونٹی کے مختلف فلاحی مسائل کو بھی پیش کیا جس میں سکھ گوردواروں اور مذہبی انڈومنٹ ایکٹ 1973 کے مطابق ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے ذریعے گوردوارہ جائیدادوںاور زمین کے ایک حصے کی ملکیت شامل ہے۔