ا
جموں/یکممارچ2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموں کشمیر یوٹی میں بجٹ ایکس پنڈیچر پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فارسٹ دھیرج گپتا،پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، اِنتظامی سیکرٹری اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مالی برس 2023-24 ءمیں محکمہ وار پیش رفت کا جائزہ لیا اور اَفسروں سے مرکزی معاونت والی سکیموں اورکیپکس کے تحت دستیاب فنڈز کے صد فیصد اِستعمال پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ 2018-19 ءکے مقابلے میں 2023-24ءمیں کیپٹل ایکس پنڈیچر میں 102 فیصد اِضافہ ہوا ہے۔ ہم نے اَیکسائز اور دیگر ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں بھی اِضافہ درج کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ جموں وکشمیر یوٹی میں ایک منظم فائنانشل پروڈنس سسٹم کے اِشارے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر آج نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے کیوں کہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور آتم۔ نربھر جموں و کشمیر کی تعمیر کی طرف ہے۔