ترال، 20 مارچ:پولیس نے ترال کے بٹنور علاقے میں ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جو بسمئی سے ناکے پارٹی کی طرف آرہا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں بتایا ملزم نے اپنا نام محمد یونس قریشی ولد محمد اسماعیل قریشی ساکن بٹنور ترال کے طور ظاہر کیا ہے۔پولیس نے بتایا تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک تھیلا برآمدکیا گیاجس میں 750 گرام بھنگ کا پاؤڈر برآمد ہوا۔ ملزم کوگرفتار کر کے پولیس تھانہ ترال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔جبکہ اس حوالے سے ایک کیس درج کیا گیا