سرینگر:ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعرات کو کہا کہ وادی کشمیر میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ریکارڈ ووٹروں کی آمد متوقع ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آزادانہ اور منصفانہ لوک سبھا انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور تمام ضروری انتظامات مناسب طریقے سے کئے جائیں گے۔بیدھوری نے جمعرات کو سری نگر میں میڈیا کو بتایا، "ہمیں امید ہے کہ اس سال آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آو¿ٹ ہوگا کیونکہ ہمیں زمین سے تسلی بخش معلومات مل رہی ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) نافذ کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد تمام جماعتوں کو برابری کا میدان فراہم کرنا ہے۔بیدھوری نے کہا کہ 2024 میں آزاد اور منصفانہ لوک سبھا انتخابات اور امرناتھ یاترا کا انعقاد اس سال جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیے ایک اہم کام ہے۔کل امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی”، انہوں نے کہا اور کہا، "ہم یاترا کے دوران لوگوں کو اچھے انتظامات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں”۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے لوک سبھا انتخابات کو منتعقدکرنے کا شیڈول حال ہی میں جاری کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے بڑے پیمانے سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریوں کو تیز کیا ہے اس جبکہ ملازمین کی تربیت اور باقی انتظامات بھی جاری ہے ۔ادھر ہوم منسٹر نے بھی گزشتہ روز بتایا کہ جموںو کشمیربھی عدالتی احکامات کے مطابق ہی اسمبلی انتخابات کو منعقد کیا جائے گا ۔