سرینگرجنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے واگھامہ علاقے میںجمعرات کو آوارہ کتوں نے ایک کمسن بچی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزکورہ لڑکی شدید زخمی ہوئی جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں جمعرات کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے 8سالہ بچی اریشما دختر غلام نبی وانی پر حملہ کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا واقعے کے فوراً بعد بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔اس واقعے کے بعد بستی میں جہاں خوف و ہراس لی لہر دوڑ گئی وہی دوسری جانب بچی کی موت پورا گاﺅں ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میںآوارہ کتوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ حملوں میں بھی بڑے پیمانے اضافہ ہوا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔