جموں :۳ ،اپریل: : جموں وکشمیرمیں اپنی نوعیت کے ایک منفرد واقعے میں پولیس کا گینگسٹروں کیساتھ براہ راست تصادم ہوا ،جس میں گولی باری کے تبادلے میں ایک گینگسٹر ہلاک اور اس کاایک ساتھی زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کاایک پروبیشنری یا آزمائشی سب انسپکٹر زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔اس واقعے میں زخمی ہونے والاایک اسپیشل پولیس آفیسرSPOزخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔جے کے این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق جموں خطے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کٹھوعہ کے قریب منگل کو رات دیر گئے پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک گینگسٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔حکام نے بدھ کوجموںمیں بتایاکہ پروبیشنری سب انسپکٹر32سالہ دیپک شرما، جنہیں انکاو ¿نٹر کے دوران سر پر چوٹ لگی تھی، بدھ کو علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑبیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک خصوصی پولیس افسرSPO بھی زخمی ہواہے،جو اب اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔حکام کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے،پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے گینگسٹر واسودیو کا پیچھا کیا، جو رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں درج ایک قتل کیس کے ایک اہم ملزم ہے، جس کے نتیجے میں منگل کی رات تقریباً ساڑھے10 بجے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کٹھوعہ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطلوب گینگسٹر واسودیو انکاو ¿نٹر میں مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوا۔حکام نے بتایاکہ انکاﺅنٹر کے دوران پروبیشنری یا آزمائشی سب انسپکٹردیپک شرما کے سر میں چوٹیں آئیں جبکہ اسپیشل پولیس آفیسر40 سالہ انیل کمار کو بھی چوٹیں آئیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سب انسپکٹر اور ایس پی اﺅ کو ابتدائی طور پر کٹھوعہ کے جی ایم سی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں اُنہیں پٹھانکوٹ کے امندیپ اسپتال لے جایا گیا۔انہوںنے بتایاکہ بدھ کو علاج کے دوران سب انسپکٹردیپک شرما کی موت واقعہ ہوگئی۔مقتول پولیس افسراودھم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب سنگور کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی لاش کو کٹھوعہ کے جی ایم سی اسپتال لے جایا گیا ۔حکام نے بتایاکہ طبی وقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد مہلوک سب انسپکٹر دیپک شرما کی نعش کو ضلع پولیس لائنز سانبہ پہنچایاگیا جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ پولیس وسیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروںنے دیپک شرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہلوک پولیس افسر کے تابوت پر پھولوںکی چادریں چڑھائیں جبکہ پولیس سب انسپکٹر کو یہاں سلامی بھی دی گئی۔