جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سابق ممبران پارلیمنٹ اہم مسائل کو اٹھانے میں ناکام رہے: وحید الرحمان پرہ

کار مولہ ترال میںپی ڈی پی کی جانب سے پہلا انتخابی پروگرام منعقد

by Srinagar Mail
08/04/2024
A A
سابق ممبران پارلیمنٹ اہم مسائل کو اٹھانے میں ناکام رہے: وحید الرحمان پرہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
ترال //پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سری نگرپارلیمانی انتخاب نشست کے پی ڈی پی امیدوار وحید الرحمان پرا نے پارٹی کی جانب سے انہیںامیدوار نامزد کرنے کے ایک روز بعد پیر کو جنوبی کشمیر کے ترال کے ایک دور افتادہ گاو¿ں کارمولہ میں ایک پورگرام منعقد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب کے دوران کم سے کم ہم لوگوں سے ملیں گے جو سلسلہ بند ہوا تھا اور پی ڈی پی کا مقصد خاموشی توڑنا اور لوگوں میں خوف ختم کرنا ہے۔اپنے خطاب میں پرانے کہا کہ پی ڈی پی واحد جماعت ہے، جو جموں و کشمیر میں گوجر بکروال برادری کی فلاح و بہبود کے لیے سب سے آگے رہی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد پراپرٹی ٹیکس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر مسائل نے لوگوں کو مشکل وقت دیا ہے، یہاں تک کہ ہر ایک طبقہ کے لوگ بات کرنے سے بھی ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کشمیر کے لوگ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد اپنی آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔ ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ہمیں پارلیمنٹ میں جانے کی ضرورت ہے کیونکہ سابق ممبران پارلیمنٹ اہم مسائل کو اٹھانے میں ناکام رہے۔ ہم لوگوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی ہمارے لیے بول رہا ہے،‘میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے کہا کہ پی اے جی ڈی بنیادی طور پر محبوبہ مفتی نے تشکیل دی تھی، کیونکہ وہ ہر لیڈر کے دروازے پر گئیں، اور انہیں باہر لے گئیں، جس سے پی اے جی ڈی کا آئیڈیا سامنے آیا، اور یقین دلایا کہ پی ڈی پی لوگوں کو متحد کرتی رہے گی۔اس انتخابی ریلی میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن سید باری اندرابی، پی ڈی پی کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال، ڈاکٹر ہربکاش سنگھ، پی ڈی پی زون کے صدر ترال، قطب دین شاہ، لطیف بٹ، ،فاروق احمد رشی ایڈوکیٹ ضیاءالرحمان، شاہد امین، ڈاکٹر پیرزادہ معراج الدین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پولیس کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پرعزم ہے: آئی جی پی کشمیر

Next Post

بدعنوانوں کو جیل جانا پڑے گا، یہ ہے مودی کی گارنٹی: پی ایم مودی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
ہماری حکومت مسلم بہن۔ بیٹیوں کے ساتھ ہے

بدعنوانوں کو جیل جانا پڑے گا، یہ ہے مودی کی گارنٹی: پی ایم مودی

مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوششیں ناکام ہوں گی: محبوبہ مفتی

عید الفطر سے قبل کشمیر کے بازاروں میں خریداروں کاسیلاب اُمڈ آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail