سری نگر، 22 مئی: بڈگام کے نارکرہ بڈ گام کے ایک گاؤں میں آج صبح ایک سانحہ اس وقت پیش آیا جب ایک مکان کے بیت الخلاء میں موجودگیزر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ منظور احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار کے گھر پر پیش آیا۔ ایک اہلکار نےبتایا کہ دھماکے سے مکان کو کافی نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وہ گر گیا۔
اس وقت مکان کے اندر موجود منظور احمد ڈار دیگر افراد خانہ کے ہمراہ ملبے تلے دب گئے جس دوران مالک مکان موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے خاندان کے دو افراد کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی، جو اس واقعے میں مختلف زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر سری نگر کے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا فی الحال طبی علاج جاری ہے۔