سید اعجاز
ترال//ترال کے واگڈ علاقے کے جنگلاتی علاقے میں فورسز کی جانب سے منگل کے روز شروع کیا گیا تلاشی آپریشن دوزرے دن میں داخل ہوا۔اس دوران بدھ کے روز دوسرے دن بھی بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن جاری رہا۔بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں منگل کے روز دن کے ایک بجے کے قریب فورسز کی جانب سے علااقے میں مشتبہ نقل حرکت دیکھنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیااور چند منٹوں کے اندر فوج پولیس سی آر پی ایف کی مزید کمک کوعلاقے مطلب کر کے بڑے پیمانے پر آپریششن شروع کیا گیا ہے جس دوران ڈرون اور باقی نفری کے مدد سے علاقے کی بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی ہے جبکہ اس تلاشی آپریشن کی نگرانی پولیس سی آر پی ایف اور فوج کے اعلیٰ عہدہ دار از خود کر. رہے تھےتاہم منگل کی شام دیر گئے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔۔۔جبکہ پولیس کی جانب سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔اس دوران پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔علاقے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے