سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے زون لرگام کے تحت آنے والے گاﺅں پانزوں کے مقامی لوگوں ،والدین ،سکولی بچوں اور عملے کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے قریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ایک شاندار عمارت محکمہ تعلیم نے مکمل ہونے کے بعد سکول کو قف کی ہے ۔اس سلسلے میں یہاں بدھ کے روزایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ عبد القیوم ندی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کر کے سکول عمارت کو باضابط طور افتاح کیا ہے ۔اس دوران سکول میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے جس میںسکولی بچوں ان کے والدین ،سکولی عملے اور گاﺅں کءمعززین نے نئی عمارت کی فراہمی پر زبرست خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو پورا کیا گیا ہے ۔ تقریب میں سکول میں زیر تعلیم بچوں نے منفرد قسم کے الگ الگ قابل تعریف پروگرام پیش کئے گیے ہیں جن کو سامعین نے زبردست سراہنا کی ہے۔اس دوران چیف ایجوکیشن افسر نے سکول کی کل ہم ترقی پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سکول کو ایک نمونہ بنانے پر اساتذہ کے رول کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں جو استاد تعینات ہے ان میں سے مقامی اساتذہ کے بچے اسی سکول میں زیر تعلیم ہے انہوں نے کہا سکول میں بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ہمیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ سکول میں تعلیم میں میعار انتہائی اعلیٰ ہے اس لئے میں سکولی عملے اور مقامی آبادی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کو مڈل سے ہائی سکول کا درجہ دینے کی کوشش کریں گے ۔
تقریب میں زونل ایجوکیشن افسر لرگام ریاض احمد، بچوں کے والدین اور گاﺅں کے معززین نے شرکت کی ۔