سید اعجاز
ترال//ترال کے رٹھسونہ نامی گاﺅں میں قائم ”قرآنی درسگاہ “کے زیر اہتمام منشیات مخالف بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسلمانوں کے معزز شخصیات کے علاوہ سکولی بچوں نے شرکت کی ہے ۔تقریب میں جہاں بچوں نے الگ الگ پروگرام پیش کئے جس دوران نوجوانوں کو منشیات کے وبا سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ پورگرام میں بچوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھائے تھے جن پر منشیات مخالف نعرے درج تھے ۔پروگرام میں ایس ڈی پی او ترال سہیل احمد ریشی، تحصیلدار ترال عمران احمد، معروف معالج و مصنف ڈاکٹر نثاراحمدبٹ ترالی، دار العلوم دار الرقم کے مہتمم مفتی فاروق احمد،گرد وارہ پروبندھک کمیٹی کے ضلع صدر کے علاوہ طالب علموں اور دیگر کئی علما و ادیبوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ماہرین نے منشیات اور اس کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک بدعت ہے اور اس سے ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے بدعت سے دور رہ کر ہی ایک صحت مند سماج بنایا جا سکتا ہے، اس لئے ہر فرد کو منشیات سے دور ہنا چائیے، اور دوسروں کو بھی اس بدعت سے دور رہنے کی تلقین کرنی چاہیے۔یہ پروگرام ادارے کے چیر مین غلام محی الدین اندانی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ہے انہوںتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ہے ۔