سرینگرکے این ایس8جون: جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کے جنگلاتی علاقے میں دو نابالغ لڑکیوں کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔اس سلسلے میںپولیس نے ملزمین کی شناخت دلیپ کمار اور رویندر کمار کے طور پر کی ہے جو دونوں پنچاو¿نڈ کے رہنے والے ہیں۔ کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے مطابق، 16 اور 17 سال کی لڑکیاں اسکول کی پکنک سے گھر جا رہی تھیں جب ان پر ملزمان نے انہیں جمعہ کی شام جنگل میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ لڑکیاں رات بھر جنگلاتی علاقے میں بے ہوش پڑی رہیں اور ہفتہ کی صبح اطلاع ملنے پر پولیس نے انہیں برآمد کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر منتقل کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن اسے پولیس کی خصوصی ٹیموں نے گرفتار کر لیا جنہیں تشکیل دیا گیا اور مختلف سمتوں میں بھجوایا گیا۔