گیانا/27جون
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، روہت شرما 57 سوریاکمار یادو 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہاردک پانڈیا 23، اکسر پٹیل 10، ویرات کوہلی 9، رشبھ پنت 4رنز بناسکے جبکہ شیوم دوبے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ رویندرا جدیجا 17 اور ارشدیپ سنگھ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے پہلے کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ کے فائنل مٰں جگہ بنا لی ہے۔جنوبی افریقا نے افغانستان کا 56 رنز کا آسان ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پروٹیز کے کوئنٹن ڈی کوک واحد بیٹر تھے جو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرام 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی گرنے والی واحد وکٹ فضل حق فاروقی نے حاصل کی۔ٹورنا منٹ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا