سرینگر//جنوبی کشمیر کے پانپور کے مضافاتی علاقے میںیچھ کے حملے میں ایک60سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ ترال کے گلشن پورہ نامی بستی کے جنگلات میں آگ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا ہے جس دوران بڑی تعداد میں پودے اور درخت راکھ میں تبدیل ہوئے۔علاقے میں مقامی لوگ اور جنگلاتی عملہ یہاں آگ بجھانے میں مصروف ہے جس تا حال قابو نہیں پایا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق گوجر بستی بب سیر پانپور میں پیر کے روز ریچھ نے ایک60سالہ شہری نظام الدین ولد عبد اللہ خالو پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزکورہ شہری موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔لوگوں نے یہ بتایا یہ واقعہ بعد سپہر پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ادھر ترال کے گلشن پورہ کے پت ہاڑ نامی جنگلات میں آگ مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا جس کی وجہ سے تین روز کے دوران علاقے میں وسیع اراضی پر آگ پھیل گئی جہاں بڑی تعداد میں پودے اور درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے۔ ادھر محکمہ جنگلات اورمقامی لوگ مسلسل تین روز سے دن رات آگ کو قابو کرنے میں کوششوں میں مصروف ہے تاہم آگ خشک سالی کی وجہ سے یہاں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور لوگوں اور عملے کو آگ بجھانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔