سری نگر/15 جولائی2024ئکشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے اپنے سمارٹ میٹر والے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہُک لگا کر بجلی کے غیر مجاز اِستعمال سے گریز کریں۔کے پی ڈ،ی سی ایل نے اِنسپکشن مہم کے دوران صوبہ کشمیرکے شہری اور نیم شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں صارفین کو بجلی چوری کے ارادے سے میٹر بائی پاس کرنے اور بے لگام ہک لگانے کے لئے مقدمہ درج کیا ہے۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ شہر کی تمام سب ڈویژنوں اور کچھ ضلعی ہیڈ کوارٹروںسے ہُکنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں سمارٹ میٹر نصب کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے بجلی چوری سے نمٹنے کے لئے کے پی ڈِی سی ایل کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا، ”کے پی ڈِی سی ایل ہُکنگ کے خلاف تیزی سے کارروائی کر رہا ہے جس کا آغاز صارفین کی بجلی سپلائی منقطع کرنے سے ہوتا ہے جس کے بعد غیر قانونی طور پر اِستعمال ہونے والی توانائی کی رقم وصول کی جاتی ہے۔“ترجمان نے بتایا کہ سمارٹ میٹر والے علاقوں میں ای ایس ڈی حضوری باغ میں مومن آباد، بٹہ مالو، ٹینگہ پورہ اور آلوچہ باغ، اِی ایس ڈی چھانہ پورہ میں منی ہاو¿سنگ کالونی اور روز انکلیو، اِی ایس ڈی واتل کدل میں بمنہ ،ای ایس ڈی ڈلگیٹ میں کے پی باغ، ای ایس ڈی ڈلگیٹ میں بچھوارہ، اِی ایس ڈِی ڈلگیٹ میں نددرو اور اولڈ باغات،پتھر مسجد، حبہ کدل ،رعناواری ، خانیار ، حول ، زکورہ ، نشاط ، اننت ناگ ، بارہمولہ۔ I اور سوپور۔I اور II سب ڈویژن شامل ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل جس نے تمام صارفین کو جو ہُکنگ میں ملوث پایا گیا ہے ،میپ کیا ہے ، بجلی ایکٹ کے تحت نامزد عدالتوں میں چالان بھی پیش کرے گا تاکہ میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور بیئر کنڈکٹر پر ہُکنگ کے عادی صارفین پر بھاری جُرمانہ عائد کیا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ میٹروں سے چھیڑ چھاڑ اور بائی پاس کرنے پر 35 صارفین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔