سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ دیا جائے گا کیونکہ یو ٹی میں چیزیں ترتیب کے مطابق ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاحد بندی کی گئی تھی اور اب چیزیں تسلسل کے ساتھ ہو رہی ہیں۔اب انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ الیکشن کمیشن سراپم کوٹ کے ہدایت پر اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کرےے گا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک تقریب کے موقع پر جموں یونیورسٹی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حد بندی کی گئی جس کے بعد ECI نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور سیاسی رہنماو¿ں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔حد بندی کی گئی تھی اور اب چیزیں تسلسل کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ اب انتخابات ہوں گے اور پھر ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ایک الگ انٹرویوں میں انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں حکومت کا موقف آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے "بغیر کوئی تبدیلی” رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن جلد ہی پولنگ کی تاریخوں کا اعلان کر دے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ یونین کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ "پرامن اور منصفانہ” ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی پوری ٹیم جموں و کشمیر آئی اور زمینی حقیقت کا جائزہ لینے کے بعد واپس آئی۔ (پولنگ) کی تاریخوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرتا ہے، اور جس سمت میں چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ جلد ہی سپریم کورٹ کی خواہشات کے مطابق اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ایک خصوصی انٹریوں میں خبر رسا ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میںسنہا ای سی آئی کے دورے، انتخابات کی تاریخ، اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے سلسلے میں جواب دے رہے تھے۔میں آپ کو واپس لے جانا چاہوں گا جب آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کیا گیا تھا۔ اس دن، وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ترتیب (کارروائی)میں کہا تھا کہپہلے حد بندی ہوگی، اس کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے، اور پھر مناسب وقت پر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ اس دن سے آج تک اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔