کٹراہ/11اگست2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی اور جموںوکشمیر یوٹی کے اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران بھون میں نئی یگیا شالا کی سہولیت کا اِفتتاح کیا اور عقیدتمندوں کے لئے وقف کیا۔یگیاشالا مذہبی منظر نامے کا ایک لازمی حصہ ہے، بھون میں روحانی طریقوں کو بڑھانے کے لئے احتیاط سے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ عقیدتمندوں کی مذہبی ضروریات کو پورا کرے گا۔مرکزی بھون میں نئی تعمیر شدہ یگیا شالہ اٹکا علاقے کے نیچے پرانے غسل گھاٹ کے قریب واقع ہے ،پانچ ہاون کنڈوں پر مشتمل ہے جو 1,600 مربع فٹ پرپھیلے ہوئے ہیں۔ یہ وسیع ڈیزائن گنجائش میں تین گنازیادہ ہے ۔ یاتریوں کے 10 گروپوں کو بیک وقت ہاون پوجن کرنے کی اجازت ملتی ہے جو تین گروپوں کی سابقہ حد سے زیادہ ہے۔مزید برآں، 1,100 مربع فٹ کے احاطہ شدہ علاقے کے ساتھ ایک اپروچ گیلری بنائی گئی ہے جو یگیاشالا تک جاتی ہے۔ اِس گیلری میں نوراترا کے دوران باقاعدگی سے منعقد ہونے والے شات چندی مہایگیا کے دوران 100سے زیادہ یاتری رہ سکتے ہیں۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، سی اِی اوشری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ انشل گرگ، ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وشیش پال مہاجن، ایس ایس پی رِیاسی موہتا شرما، شرائین بورڈ کے اَفسران اور عقیدتمندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔