سید اعجاز
ترال //فوج میں فوج کے 42 RR کی جانب سے منعقدہ دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ اتوارکو اختتام پزیر ہوا۔اس
ٹورنامنٹ میں سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا جس سے شائقین خوب لطف اٹھایا۔ دریں اثنا کھلاڑیوں نے اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ان کی کھیلوں کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ صحت مند رہتے ہیں۔آخر پر اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کیے گیے،تاہم آخر پر لڑکیوں نے سرکار سےاپیل کی ہے کہ اگر انڈور اسٹیڈیم میں سب کو کھیلنے کے لئے اجازت ملتی ہیں تو صرف والی بال کھلاڑیوں کے لئے یہ سٹیڈیم ممنوع کیوں ہے انہوں نے اس، بارے میں حکام سے مداخلت کیی اپیل کی ہے