اتوار, جون ۲۹, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں وکشمیر :18ستمبر،25ستمبراوریکم اکتوبر2024کوتین مراحل میں اسمبلی انتخابات،4اکتوبر ووٹ شماری اورنتائج

دوسرے مرحلے میں 25ستمبر کو26اسمبلی حلقوںمیں پولنگ:نوٹیفکیشن جاری

by Srinagar Mail
29/08/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دہلی،سری نگر:۹۲، اگست:  : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کےلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ دوسرے مرحلے میں26 سیٹوں پر 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ18ستمبر کوانتخابات کے پہلے مرحلے میں کل24اسمبلی حلقوںمیں ووٹنگ ہوگی ،جسکے لئے کل 279میں سے244اُمیدواروں کے کا غذات نامزدگی درست پائے گئے لیکن35پرچہ نامزدگیو ں کو مختلف وجوہات یا کمیوں کی بناءپر نامنظور یا مسترد کردیاگیا ۔تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر کو40نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ،جسکے لئے الیکشن کمیشن آنے والے دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔جے کے این ایس کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کےلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں26 سیٹوں پر 25 ستمبرکیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر جبکہ جانچ پڑتال 6ستمبر کو کی جائے گی، امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 9 ستمبر ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ پہلے مرحلے کی طرح ہی دوسرے مرحلے میں بھی ووٹرز صبح 7بجے سے شام6بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حکم نامے پر 29 اگست کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹری بی سی پاترا نے دستخط کیے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن سیٹوں پر پولنگ ہوگی ان میں کنگن (ایس ٹی)، گاندربل، حضرت بل سری نگر، خانیارسری نگر، حبہ کدل سری نگر، لال چوک سری نگر، چھانہ پورہ سری نگر، زڈی بل سری نگر، عیدگاہ سری نگر، سنٹرل شالٹینگ سری نگر، بڈگام، بیروہ، خان صاحب، چرار شریف، چاڈورہ، گلاب گڑھ (ایس ٹی)، ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی، کالاکوٹ-سندربنی، نوشہرہ، راجوری (ایس ٹی)، بدھل (ایس ٹی)، تھنہ منڈی (ایس ٹی)، سرنکوٹ (ایس ٹی)، پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی) شامل ہیں۔ادھر جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے علیحدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کی گئی ۔چیف سیکرٹری اتل ڈلو کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے ابتداءمیں ایس اﺅ435کے حوالے سے کہاگیاہے ”جبکہ9 اگست، 2019 کو، جموں و کشمیرتنظیم نو کا ایکٹ، 2019 نافذ کیا گیا تھا جس کے ذریعے اس وقت کی ریاست جموں و کشمیر کو 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا یعنی جموں و کشمیر کا مرکزی علاقہ اورمرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ،اور جب کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کی دفعہ 14(2) یہ فراہم کرتی ہے کہ یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے لیے ایک قانون ساز اسمبلی ہوگی“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموںوکشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

Next Post

اَنفورسمنٹ ایجنسیوں نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عمل آوری کے پہلے 12دِنوں میں 5.71 کروڑ روپے کی نقدی ، منشیات اور شراب ضبط کی

Related Posts

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

Next Post
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: تقریباً 88لاکھ وٹران حق رائے دہی استعمال کریں گے:چیف الیکٹورل آفیسر

اَنفورسمنٹ ایجنسیوں نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عمل آوری کے پہلے 12دِنوں میں 5.71 کروڑ روپے کی نقدی ، منشیات اور شراب ضبط کی

جنرل اوبزرور نے بھدرواہ میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

جنرل اوبزرور نے بھدرواہ میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail