سرینگر//جمو و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کی شروعات کرنے کی غرض وزیر اعظم نرندرمودی اور امیت شاہ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی وزیر جموںو کشمیر میں انتخابی مہم شروع کریں گے جو یہاں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی مہم میں شامل ہوں گے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر میں بی جے پی کی انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے دیگر سینئر وزرا 8 ستمبر کے بعد سے یوٹی پہنچنے والے ہیںپارٹی ذرائع نے کہا کہ پی ایم مودی کی آمد کے بارے میں حتمی تاریخ کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ پی ایم مودی 10 ستمبر کے بعد جموں و کشمیر پہنچیں گے۔ "پی ایم مودی کی جموں و کشمیر آمد میں تھوڑی تبدیلی ہوسکتی ہے لیکن امیت سمیت بی جے پی کے اعلی وزراءکا دورہ۔ شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، اور پارٹی کے سربراہ جے پی نڈا کے علاوہ دیگر اعلیٰ وزراءکی تصدیق 100 فیصد ہے۔جموںو کشمیر میں 10سال کے بعداسمبلی کے انتخاب منعقد ہوں گے جہاں پہلا مرحلہ18ستمبر کو ہوں گے۔اس حوالے سے چیف الیکٹرولر افسرنے گزشتہ روز بتایا کہ اسمبلی انتخابات کو منعقد کرنے کی غرض سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔