پلوامہ/یکمستمبر2024ئچیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) پانڈورانگ کے پولے نے ضلع میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج پلوامہ کا دورہ کیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے چیف الیکٹورل آفیسرکو حاصل کردہ مختلف سنگ میلوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں نامزدگی کے عمل کی کامیاب تکمیل، سیکورٹی اِنتظامات اور اُمیدواروں کو فراہم کی جانے والی تربیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹربشارت قیوم نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں ضلع کے چار اَسمبلی حلقوں میں اِنتخابی عمل کے اہم پہلوو¿ں کا احاطہ کیا گیا۔ پرزنٹیشن میں 340 مقامات پر 481 پولنگ سٹیشنوںکے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں کُل 407,692 رائے دہندگان اَپنی رائے دہی کا اِستعمال کریںگے۔اِن میں16 خصوصی پولنگ سٹیشن اور 2 منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سب کے لئے قابل رَسائی ووٹنگ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔مناسب بفرسٹاک کے ساتھ کافی اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کا اِنتظام کیا گیا ہے۔ ایک تفصیلی ٹرانسپورٹیشن پلان اور ہیومن ریسورس کی تعیناتی موجود ہے۔ ایس ایس پیز نے ضلع میں امن و اَمان کے اِنتظامات،اَفرادی قوت تقسیم اور سیکورٹی گرڈ پیش کئے۔ خصوصی سیکورٹی ٹیمیں ( ایس ایس ٹی ) اور فلائنگ سکارڈ ( ایف ایس ٹی ) چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔چیف الیکٹورل آفیسر(ڈِی اِی او) نے پولنگ سٹیشنوں پر یقینی کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کا خاکہ پیش کیا جس میں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹھنے کے اِنتظامات اور رائے دہندگان کے لئے اِضافی کمرے شامل ہیں۔
سی اِی او نے تمام آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ سٹیشنوں پر پینے کے صاف پانی کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی سہولیات اور شجرکاری مہم کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے کنٹرول روم کے عملے، ویڈیوگرافروںاور مائیکرواوبزروروںکی تربیت پر خصوصی زور دیا گیا جس میں گھر ہوم ووٹنگ کے عمل کی تربیت بھی شامل ہے۔
پانڈورانگ کے پولے نے شفافیت اور شمولیت پر زور دیتے ہوئے بزرگوں اورجسمانی طور خاص اَفراد کے لئے ہوم ووٹنگ، وسیع پیمانے پر ایس وِی اِی اِی پی ( سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن )کی سرگرمیوں اور صرف خواتین کے لئے خصوصی پولنگ سٹیشنوں کے قیام جیسے اَقدامات کو اُجاگر کیا۔
بعد میں چیف الیکٹورل آفیسر نے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ ڈِگری کالج برائے خواتین پلوامہ میں کاﺅنٹنگ ہال اور سٹرانگ روم کا بھی دورہ کیا۔ اُنہوں نے گورنمنٹ ڈِگری کالج بوائز پلوامہ میں ایک میگا سویپ پروگرام میں بھی حصہ لیا جہاں اُنہوں نے طلبا¿ اور شہریوں کے ساتھ استفساری گفتگو کی اور رائے دہندگان کے ٹرن آو¿ٹ اور جمہوری شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔
پانڈورانگ کے پولے نے اَپنے خطاب میں آنے والے اِنتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کریں۔ اُنہوں نے پلوامہ میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت کے لئے پُر امن اور ساز گار ماحول کو فروغ ملے گا۔