سید اعجاز
ترال// پی ڈی پی حلقہ انتخاب ترال کے امیدوار رفیق احمد نائیک نے مقامی سطح پر منگل کی روز ایک پریس کانفرنس میں مقامی سطح کا ایک انتخابی منشور جاری کیا ہے جس میں سب ضلع کے مختلف مسائل کو جیت درج کرنے کی صورت میں حال کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔انتخابی منشور مشہور صحت افزا مقامات ناگہ بیرن اورشکار گاہ کو سیاحتی بڑھاو دینا،ترال اونتی پورہ کے لئے الگ سے ٹورزم ڈیولوپمنٹ اتھارٹی کا قیام،علاقے کے تمام مذہبی جس میں مساجد،مندر،خانقاہوں اور ثقافتی مقامات کا تحفظ شامل ہے۔علاقے میں مذہبی مقامات جن میں مندروں اور گردواروں کا تحفظ اور تجدید کاری کا ذکر بھی درج ہے ۔منشور میںترال پستونہ وہاب صاحب اور ترال بٹ نور پہلگام روڑوں کی تعمیر بھی خاص طور شامل ہے۔جبکہ منشور میں اس کے علاوہ مختلف سیکٹروں کی بہتری کے لئے ذکر کی گئی ہے جس میں تعمیر و ترقی ،ایگری کلچر ،تعلیم ،صحت کھیل کوداور باقی سیکٹروں کے بارے میںتفصیلاً ذکر کی گئی ہے ۔