سرینگر//جموںو کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں جہاں ہر علاقے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وہی دوسری جانب خطہ چناب میں بھی چناوی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری، انچارج جموں و کشمیر ترون چ±گ نے آج ڈوڈہ مغربی حلقہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات کی حمایت کا اعلان کیا۔ہزاروں مقامی لوگوں پر مشتمل پرجوش ہجوم نے چگ کا پرتپاک استقبال کیا، جو خطے میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ چگ نے بی جے پی کی ترقی، اچھی حکمرانی اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی خوشحالی کے لیے پارٹی کی کامیابیوں اور وڑن کو اجاگر کیا’بی جے پی ڈوڈا ویسٹ کی ترقی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔ آپ کی حمایت ہمارے عزم کو مضبوط کرے گی،“ انہوں نے کہا۔اس تقریب نے اس حلقے میں بی جے پی کے مضبوط قدم کو ظاہر کیا، جس میں شرکاءنے پارٹی کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔پہلے مرحلے کے تحت جموںو کشمیر میں 18ستمبر کو ووٹ دالے جائیں گے جس کے لئے سرکاری سطح پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گی ہے جبکہ اامیدوار ووٹران کو اپنے جانب راغب کرنے کے لئے جگہ جگہ انتخابی ریلوں کو منعقد کر رہے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان ریلیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہیں ہے ۔