سید اعجاز
ترال//حلقہ انتخاب ترال میں نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد کے امیدوار سُرندر سنگھ چنی نے منگل کے روز بتایا کہ تقریباً35سال کے لمبے وقت کے بعد اب کی بار مجھے انتخابی مہم چلانے کے دوران بہتر انداز میں عوام کے بیچ جانے کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ1996میں انتخاب لڑنے کے لئے میدان میں آیا اور کوئی مہم نہیں چلا اور میں بطور امیدوار ایک کیمپ میں بیٹھاتا تھا ۔انہوں نے بتایا آج مجھے اپنے بچن کا وقت یاد آیا جب میں انتخابی مہم میں اسی طرح شریک ہوتا تھا ۔انہوں نے بتایا30سال کے دوران میں ترال بساسٹینڈ میں اس طرح کبھی بھی نہیں اترا ہوں کیوںکہ حالات بہت خراب تھے ۔چنی نے بتایا کہ لوگوں نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کیا ہے ۔انہیں پتہ ہے کہ ترال کو دہائیوں سے کوئی اپنا منسٹر نہیں ملا ہے ۔اور اب کی بار جو پیار مجھے لوگوں کی جانب سے جو محبت ،عزت مل رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ مجھے لوگ ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے اور ترال کو بہتر انداز میں تعمیر کیا جا سکے ۔انہوں نے بتایا مجھے این سی کانگریس اتحادپر کوئی سوال نہیں ہے کیوں کہ مجھے نیشنل کانفرنس کی قیادت کی جانب سے سندیش آئے کہ آپ بے فکر ہو کر ترال میںاس الیکشن کو لڑیں اور کیڈر کو بتایا جائے گا کہ نیشنل کانفرنس کا ترال میں اتحاد کا امیدوار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں نیشنل کانفرنس کے بڑی لیڈر شپ یہاں میرے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے جس سے سب صاف ہوگا کہ اصلی امیدوار کون ہے ۔انہوں نے منگل کے روز ترال کے مین بازار میں ڈوڑ ٹو ڈور کمپئن چلایا ہے جس دوران انہوں نے متعدد لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔چنی نے بتایا35سال کے بعد ترال میں بہتر ماحول میں پرانے طرز پر کسی سیاسی امیدوار کو لوگوں کے پاس جانے کا موقع ملا ہے انہوں نے بتایا ترال کے لوگوں نے ایک مائنڈ سیٹ بنالیا ہے کہ دہائیوں کے بعد ایک ایسی امیدوار کو کامیاب بنائیں گے جو اب کی بار کم سے کم منسٹر بنے گا۔