سید اعجاز
ترال//حلقہ انتخاب ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے علاقے میں اپنے انتخابی مہم میں سُرعت لائی ہے۔اتوار کے روز پارٹی امیدوار نے ترال کے متعدد گاﺅں دیہات کا پارٹی وکران اور نوجوانوں کے ہمراہ دورہ کیا ہے جس دوران انہیں جگہ جگہ پر لوگوں نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے لوگوں کو عوامی اتحاد پارٹی(انجینئر رشید کی پارٹی ) کو ووٹ ڈولنے کی اپیل کی ہے تاکہ ترال بہترین تعمیر و ترقی میں آگے نکل سکے۔ انہوں نے ترال،ستورہ،آری پل ،کارمولہ،بٹ نور ،کے علاوہ دیگر متعدد بستیوں کا دورہ کیا جہاںانہوں نے لوگوں کو آنے والے انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار نے بتایا کہ ترال میں کوئی بھی سیاسی لیڈر آج تک عوامی خواہشتا ت کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے اب یہاں لوگ خاص کر نوجوان بدلاو چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں میں جاتا ہوں وہاں مجھے نوجوان ،بزرگ اور خواتین والہانہ استقبال کرتے ہیں ۔خیال رہے ترال میںکل 13امیدواروں نے فارم داخل کئے تھے جن میں 3مسترد ہوئے جبکہ ایک نے اپنا فارم واپس لیا ہے اس طرح سے یہاں کچھ آذاد امیدواروںسمیت9امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ حلقہ انتخاب میں انتخابی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں3کشمیری زبان بولنے والے3پنچابی بولنے والے اورت 3گوجری بولنے والے لوگ اس سیاسی میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔