سرینگر //نیسلے کی اناج پر مبنی تکمیلی خوراک، سیریلیک ہندوستان میں اپنے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ہے۔ سیریلیک کا پہلا بیچ 15 ستمبر 1975 کو موگا، پنجاب میں نیسلے انڈیا کی فلیگ شپ فیکٹری نے تیار کیا تھا۔ آج بھی سینکڑوں سرگرم ملازمین پنجاب کی موگا فیکٹری اور ہریانہ کی سمالکھا فیکٹری میں اسی طرح کی سخت نگہداشت اور جذبے کے ساتھ معیاری غذائی مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ پچھلی پانچ دہائیوں کے دوران سیریلیک نے اعلیٰ معیار کے اجزاء، بشمول اناج اور دودھ جو مقامی طور پر حاصل کیے جاتے ہیں، کو استعمال کرنے کے اپنے عزم کو برقرار رکھا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہر پیک استعمال کے لیے محفوظ ہے، سیریلیک کا ہر بیچ سخت کوالٹی چیک (40 سے زیادہ کوالٹی ٹیسٹ) سے گزرتا ہے۔وٹامن اور معدنیات مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان مائیکرو نیوٹرینٹس کا مناسب استعمال صحت مندی میں مدد دے سکتا ہے۔ ہندوستان میں اپنے تعارف کے بعد سے، سیریلیک 6 ماہ سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے تکمیلی خوراک پیش کر رہا ہے۔ سیریلیک میں 15 غذائی اجزاءہیں، جن میں وٹامن اور معدنیات شامل ہیں، جو ہیلتھ کیئر پریکٹیشنر کی رہنمائی کے مطابق گھریلو کھانے کے علاوہ بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔سیریلیک کی نیوٹرینٹ مصنوعات کی ترکیبیں نیسلے کے عالمی R&D نیٹ ورک کے ساتھ مقامی مہارت اور بین الاقوامی جدت کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہیں۔پچھلے 5 سالوں میں، سیریلیک میں اس کے جدت کے سفر کے ایک حصے کے طور پر اضافی چینی کو فیصد30 تک کم کیا گیا ہے۔ نیسلے نے بغیر کسی ریفائنڈ شکر کے سیریلیک ویریئنٹس متعارف کروانے کا مقصد حاصل کیا۔ یہ تین سال پہلے شروع کیا گیا تھا اور اس سال بغیر کسی ریفائنڈ شکر والے نئے سیریلیک کے متعارف ہونے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔ ہندوستان میں سیریلیک کی توسیع شدہ رینج اب 21مختلف قسموں پر مشتمل ہوگی جن میں سے 14 مختلف قسموں میں کوئی ریفائنڈ شکر نہیں ہوگی۔ ان 14 اقسام میں سے 7 قسمیں نومبر 2024 کے آخر تک دستیاب ہوں گے اور باقی آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔