سید اعجاز
ترال//ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے سنیچر کے روز ٹاون ہال ترال میں ایک میگا عوامی دربار منعقد کیا جس میں سب ضلع کے متعدد علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کر کے انہیں درپیش مسائل کو یہاں حکام کی نوٹس میں لائے ۔اس دوران یہاں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹربشارت قیوم ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحیٰ نقاش اور ممبر اسمبلی ترال کے علاوہ تمام محکموں کے ضلع و سب ضلع کے افسران نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور متعدد عوامی مسائل کو موقعے پر ہی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر حل کیا گیا جبکہ باقی مسائل کو حل کرنے کی یقین ہانی کی گئی ہے ۔لوگوں نے دربار میں عوامی مسائل کے نپٹارے پر خوشی اور اطمنا ن کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرنے کی اپیل کی ہے ۔لرو ترال سے تعلق رکھنے والے حاجی عبد الحد بٹ اور سید مشتاق احمد نے بتایا ہم آج پہلی بار اس دربار سے خوش اور مطمئن ہوئے کیو ں کہ دربار میں باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ لرو جاگیر۔لرگام،نادراور کچھملہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کو نہ صرف یہاں غور سے سنا گیا ہے بلکہ کچھ مطالبات کو موقعے پر ہی منطور کر کے متعدد شکایات کو بھر وقت ازالہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوںنے اس طرح کے دربار کو مستقبل میں منتقل کیا جائے ۔ ادھر باقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔






