منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

آپسی تال میل اور فوری کارروائی سے ملی ٹنسی کے ایکو سسٹم کو ختم کریں گے:پرس کانفرنس میں افسران کا اظہار خیال۔

by Srinagar Mail
16/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
پلوامہ )اونتی پورہ(شوپیان اور پلوامہ کے ترال علاقوں میں دو کامیاب ملی ٹنسی مخالف آپریشنوں کے بعدپولیس فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران کی جانب سے وکٹر فورس اونتی پورہ میں جمعہ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی جس دوران دونوں انکونٹروں کے حوالے سے میڈیا کو جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔اس موقعے پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار بدوری نے کہا ہے کہ حالیہ پہلگام حملے کے بعد فورسز کی تمام ایجنسیوں کے درمیان آپسی بہترین تال میل کی وجہ سے گزشتہ روز48گھنٹوں کے دوران 2کامیاب آپریشنوں کے دوران6سرکردہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے میں کامیابی ملی ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے بتایاکہ گزشتہ ایک مہینے سے کشمیر وادی میں ملی ٹنسی واردات کے بعد تمام ایجنسیوں کا توجہ ملکر ملی ٹنسی کو ختم کرنے پر مرکوز رہا ہے۔جبکہ ہر ایک ایجنسی نے اپنی اپنی طرف سے اس حوالے سے ”سٹریٹ جی“ بنائی اورآپسی تال میل کو قائم رکھ کر آرمی،سی آر پی ایف اورجموںو کشمیر پولیس نے مل کر یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کیلر شوپیان اور ترال کے انکونٹر وں میں کل 6ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔آئی جی پی نے کہا ہے کہ بہترین تال میل کی مد سے ہی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا ہم سب مل کر جموںو کشمیر خاص کر کشمیر وادی میںملی ٹنسی کے ایکو سسٹم کو جڑ سے ختم کریں گے ۔اس موقعے پر وکٹر فورس کے جنرل آفسر کمانڈنگ ( جی اوسی ) دھنجے جوشی نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعدہم نے کچھ علاقوں کو ’فوکس ایئریا“بنایا تھا جبکہ انٹیلی ایجنسیوں کی جانب سے ہمیں خبر ملی ہے کہ برف پگلنے کے بعد ملی ٹینٹ جنگلوں کی طرف چلے گئے اور ہم نے اس بات کو مد نظر رکھ ہر پہاڑی علاقے میں فورسز کی پارٹیوں تعینات کر دیا تھا ۔انہوں نے کہا کیلر شوپیان علاقے کے حوالے سے اطلاع ملی تھی13مئی کو کہ وہاں ملی ٹینٹ ہو سکتے ہیںوہاں بھی باقی علاقوں کی طرح موجود فوجی اہلکاروں نے تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے انہوں نے بتایا یہ علاقہ کافی اونچائی پر تھا۔ترال تصادم کے حوالے سے انہوں نے بتایاہے کہ یہاں بھی ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع ملی جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب پہنچایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا جہاں جہاں ملی ٹینٹ جائیں وہاں سے انہیں ڈھونڈ کر مار دیا جائے گاچاہے وہ پہاڑی علاقے ہوں گے یا میدانی۔انہوں نے دونوں انکونٹروں میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے رول کی تعریف کی ہے ۔جی او سی نے بتایا کیلر انکونٹر میں مارے گئے شاہد کٹے دو بڑے ملی ٹینٹ کارروائیوں میں ملوث تھا ۔اس موقعے پر آئی جی سی آر پی ایف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی سبھی اہلکاروں اور ایجنسیوں نے مل کر یہ دونوں آپریشنوں کو انجام دیا ہے اس سب کے لئے تمام مبارک بادی کے مستحق ہے ۔انہوں نے کہا یہ تال میل مستقبل میں بھی جاری رہے گاتاکہ ملی ٹنسی کو مکمک طور ختم کیاجائےگا۔ ۔ انہوں نے کہا عوام کی مدد کے بغیر اایسی کامیابیاں نا مکن ہے ۔انہوں نے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آپریشن سندھور وزیر اعظم کی پختہ سیاسی نظریہ ,ایجنسیوں کی درست انٹیلی جنس کی عکاسی کرتا ہے: امت شاہ

Next Post

آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔ "ہمارے اقدامات صرف ایک ٹریلر تھے، اگر ضرورت پڑی تو ہم پوری تصویر دکھائیں گے:” راج ناتھ سنگھ

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔ "ہمارے اقدامات صرف ایک ٹریلر تھے، اگر ضرورت پڑی تو ہم پوری تصویر دکھائیں گے:" راج ناتھ سنگھ

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعداہم پیش رفت  چناب پر رنبیر نہر کی توسیع کا منصوبہ

لفٹینٹ گورنر نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں سے خطاب کیا

لفٹینٹ گورنر نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں سے خطاب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail