سید اعجاز
ترال//ترال میں قائم سی آر پی ایف180بٹالین کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے اس ٹورنا منٹ میں سب ضلع کے8ٹیموں نے حصہ لیا ہے جہاں ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ ترال اور آری پل کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہے ۔اس ٹورنا منٹ کو بعد میں ترال کے ٹیم نے اپنے نام کیا ہے ۔ آخری مقابلے کے موقعے پر سی آر پی ایف کے کمانڈنگ افسراور باقی اافسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد یہاں موجود رہی ہے ۔ آخرپر جیت درج کرنے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے ٹیموں کو بھی والی بال اور نیٹ فراہم کئے گئے ہیں ۔