سرینگر //جموںو کشمیر میں انسداد بد عنوان بیورو(ACB) نے اپنی کارروائیاں میں تیزی لاتے ہوئے جموں میں جمعہ کے روز ایک پٹواری کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ترجمان نے نے بتایا کہ پٹواری نے حد بندی کی رپورٹ فراہم کرنے پر شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپیے رشوت کا مطالبہ کیا’۔اورپہلی قسط20ہزار روپ؛ے رشوت مانگنے کے الزام میں انہیں دھر لیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اے سی بی نے پٹوار حلقہ دنسال جموں سے ایک پٹواری کو 20ہزار روپیے رشوت مانگنے اور لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔بیورو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سرکاری ملازم چونی لال، پٹواری پٹوار حلقہ دنسال نے حد بندی کی رپورٹ فراہم کرنے پر شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپیے رشوت کا مطالبہ کیا’۔انہوں نے کہا: ‘ بات چیت کے بعد ملزم چونی لال 25 ہزار روپیے لینے پر راضی ہو گیا اور 225ہزار روپیے رشوت کی پہلی قسط کا مطالبہ کیا۔ تاہم شکایت کنندہ پہلی قسط کے طور پر 25 ہزار روپیوں کا بندوبست نہیں کرسکا اور اس کے بجائے وہ صرف 20ہزار روپیوں کا بندوبست کر سکا’۔بیان میں کہا گیا: ‘چونکہ، شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا لہذا اس نے قانون کے تحت ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے اے سی بی کی طرف رجوع کیااورشکایت موصول ہونے پر، ایک محتاط تصدیق کی گئی، جس میں متعلقہ سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت کی مانگ کی تصدیق کی گئی اور اسی کے مطابق، انسداد بدعنوانی ایکٹ، 1988 کے تحت ایف آئی آر نمبر 15/2025 U/S 7 پولیس اسٹیشن اے سی بی جموں میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی’۔موصوف ترجمان نے کہا: ‘تحقیقات کے دوران، گزیٹیڈ رینک کے افسر کی سربراہی میں ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا دیا اور ملزم کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپیے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔





