منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے زخمی متاثرین سے جموں میں ملاقی

کہا وزیر عظم متاثرہ علاقے کے حوالے سے فکر مند

by Srinagar Mail
24/08/2025
A A
جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر / وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں کشتوارڑ کے بادل پھٹنے سے زخمی زیر علاج کچھ متاثرین سے ملاقات کی ۔اس دوران انہوںنے د کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ایک دور افتادہ گاو¿ں چسوتی میں حالیہ بادل پھٹنے سے بہت فکر مند ہیں۔اس دورران وہ یہاں خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے کشتواڑ کا دورہ نہیں کر سکے تاہم انہوں نے بعد میں یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے یہاں کام کاج اور دیگر قسم کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق زخمیوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کا ان کا منصوبہ خراب موسم اور راستے میں سڑک پر تازہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے پورا نہیں ہو سکا۔تاہم انہوں نے یہاں جموں کے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کشتواڑ کے چسوتی علاقے کے تمام سہولیات کا جائزہ لیا ہے ۔وزیر دفاع کے ساتھ مرکزی وزیر اور ادھم پور کے ایم پی جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی تھے۔دہلی سے یہاں اترنے کے بعد وزیر دفاع وہاں زیر علاج 16 لوگوں سے ملنے کے لیے سیدھے اسپتال گئے۔ انہیں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کی حالت کے بارے میں بریفنگ دی۔14 اگست کو مچل ماتا مندر کے راستے میں آنے والے آخری موٹر ایبل گاو¿ں چسوتی میں بادل پھٹنے سے 65 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ تب سے لاپتہ ہونے والے بتیس افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔راج بھون کے لیے ہسپتال سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا، "وزیراعظم بہت فکر مند ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ (پتھرناکی) کی وجہ سے نہیں ہوسکا… اب ہم راج بھون جا رہے ہیں جہاں ہم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے (متاثرہ) لوگوں سے بات کریں گے۔”واقعے کے بعد اسپتال میں داخل ہونے والوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ زخمی افراد اطمینان بخش طور پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ستیش ومل کو خلعت بلخی انعام سے نوازا گیا

Next Post

جموں و کشمیر کی معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حکومت کے ساتھ شراکت داری ناگزیر: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
جموں و کشمیر کی معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حکومت کے ساتھ شراکت داری ناگزیر: ڈاکٹر جتندر سنگھ

جموں و کشمیر کی معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حکومت کے ساتھ شراکت داری ناگزیر: ڈاکٹر جتندر سنگھ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سماجی بہبود کو حکومت کی اوّلین ذِمہ داری قرار دیا

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سماجی بہبود کو حکومت کی اوّلین ذِمہ داری قرار دیا

لیفٹیننٹ گورنر نے باباصاحب بھیم راﺅامبیڈکر بہار یونیورسٹی مظفر پور کے کانووکیشن سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے باباصاحب بھیم راﺅامبیڈکر بہار یونیورسٹی مظفر پور کے کانووکیشن سے خطاب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail