مشہور ادیب، شاعر اور مفکر ڈاکٹر ستیش ومل کو پکھر پورہ میں نوسوز پیپلز فاؤنڈیشن کے سالانہ اعزاز، خلعتِ بلخی (بلخی میموریل ایوارڈ) 2025 سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ہر سال ایک شخصیت کو صوفی-رشی نظریات یا روحانی فکری روایات کے فروغ کے لیے مثالی خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز مشہور صوفی بزرگ سلطان علی عالی بلخی رحمۃ اللہ علیہ کے نام پر دیا جاتا ہے جن کی درگاہ پکھر پورہ میں ہے۔
یہ ایوارڈ ستیش ومل کو صوفی-رشی علوم کے مطالعہ اور ترویج میں ان کے بے پناہ کردار اور یہاں کی روحانی روایات کے بارے میں ان کے تحقیقی کاموں کے لیے پیش کیا گیا۔
پیپلز فاؤنڈیشن کے صدر جی ایم نو سوز نے کہا کہ جیوری نے متفقہ طور پر ڈاکٹر ستیش ومل کو ان کی نمایاں اور بے مثال ادبی خدمات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔ ایوارڈ تقریب میں وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے ممتاز علماء، دانشوروں، بزرگ شہریوں اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ نوسوز پیپلز فاؤنڈیشن نے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کلچرل وِنگ کے کے اشتراک سے دارالعلوم حضرت علی عالی بلخیؒ کے ہال میں اس شاندار محفلِ کا انعقاد کیا تھا-
© Designed by GITS -Srinagar Mail
© Designed by GITS -Srinagar Mail